مارک زکر برگ نے فیس بک میں’کلیئر ہسٹری‘ کا ٹول متعارف کرا دیا

کیلی فورنیا: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے صارفین کو اپنا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے مزید آپشنز دینے کا اعلان کردیا۔ مارک زکربرگ نے فیس بک میں’کلیئر ہسٹری‘ کا ٹول متعارف کرادیا جس کی مدد سے صارفین فیس بک سے اپنا پرانا ڈیٹا باآسانی حذف کرسکیں گے۔ خیال رہے کہ فیس بک کی سالانہ ایف 8 ڈویلپرز کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں کلیئر ہسٹری ٹول سمیت دیگر نئے فیچرز متعارف کرانے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ کانفرنس سے خطاب میں زکربرگ نے کہا کہ اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ صارفین کو ان کے ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے مزید ٹولز متعارف کراؤں گا۔ کلیئر ہسٹری ٹول صارفین کو اس بات کی اجازت دے گا کہ وہ اس ڈیٹا کو حذف کر سکیں جو فیس بک کے سرورز پر محفوظ ہوتا ہے۔ جس طرح انٹرنیٹ براؤزر پر کلیئر کوکیز اور کلیئر براؤزنگ ہسٹری کا آپشن ہوتا ہے اسی طرح فیس بک بھی صارفین کو آپشن دے گا کہ وہ فیس بک کے سسٹم سے ان کا تمام سابقہ ریکارڈ حذف کر سکیں۔ مارک زکربرگ کے مطابق جب اس ٹول کے ذریعے صارفین کو وہ معلومات نظر آنا شروع ہو جائیں گی کہ ماضی میں انہوں نے فیس بک کے ذریعے کن کن ایپس اور ویب سائٹس کو استعمال کیا ہے اور پھر وہ اس ساری ہسٹری کو ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔ صارفین کو یہ آپشن بھی حاصل ہو گا کہ فیس بک کا سسٹم ان کی اس طرح کی معلومات مستقبل میں اپنے پاس محفوظ نہ کرے۔ اس کے علاوہ مارک زکربرگ نے جلد ہی فیس بک میں ایک اور فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا جس کا نام ’ڈیٹنگ‘ ہوگا۔ مارک زکربرگ کے مطابق چونکہ فیس بک کا بنیادی مقصد ہی سماجی رابطوں میں اضافہ ہے لہٰذا ڈیٹنگ فیچر کمپنی کے لیے نہایت ضروی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک پر تقریباً 20 کروڑ لوگ ایسے ہیں جن کی ازدواجی حیثیت غیرشادی شدہ ہے لہٰذا واضح طور پر انہیں کسی نہ کسی کی تلاش ہے اور ڈیٹنگ فیچر ان کی مدد کرے گا۔ فیس بک بانی کی جانب سے ڈیٹنگ فیچر معتارف کرانے کے اعلان کے بعد دیگر ڈیٹنگ ایپس جیسے ’ٹنڈر‘ کے شیئرز میں 18 فیصد اور ’میچ‘ کے شیئرز میں 14 فیصد کمی واقع ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

مہنگی ترین شادی: سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان نے 25 سالہ دوشیزہ سے شادی کرلی، حق مہر 50 ملین ڈالر مقرر

اداکارہ میرا کا اچانک بڑا فیصلہ