Posts

Showing posts from May, 2018

خواجہ سراﺅں کی زندگی پر بننے والی فلم شناخت آج ریلیز کی جائے گی

Image
خواجہ سراﺅں کی زندگی پر بننے والی فلم شناخت آج ریلیز کی جائے گیویب ڈیسک:(03 اپریل 2018) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراﺅں کے موضوع پر بننے والی فلم شناخت آج سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم میں مرکزی کردار نیئر اعجاز نے ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں وسیم اکرم، ظفر عباس کچھری، رشید علی، فیض چوہان، عاصم صدیقی و دیگر شامل ہیں۔فلم شناخت کی کہانی زبیر شوکت نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض بھی زبیر شوکت نے انجام دیے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر فواد علی ہیں جبکہ ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی کے فرائض آفتاب افی نے انجام دیئے ہیں۔خواجہ سراﺅں کے مسائل پر بننے والی پاکستانی فلم شناخت آج سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم میں خواجہ سراؤں کے مسائل کو نمایاں کیا گیا ہے۔ 

مارک زکر برگ نے فیس بک میں’کلیئر ہسٹری‘ کا ٹول متعارف کرا دیا

Image
کیلی فورنیا: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے صارفین کو اپنا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے مزید آپشنز دینے کا اعلان کردیا۔ مارک زکربرگ نے فیس بک میں’کلیئر ہسٹری‘ کا ٹول متعارف کرادیا جس کی مدد سے صارفین فیس بک سے اپنا پرانا ڈیٹا باآسانی حذف کرسکیں گے۔ خیال رہے کہ فیس بک کی سالانہ ایف 8 ڈویلپرز کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں کلیئر ہسٹری ٹول سمیت دیگر نئے فیچرز متعارف کرانے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ کانفرنس سے خطاب میں زکربرگ نے کہا کہ اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ صارفین کو ان کے ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے مزید ٹولز متعارف کراؤں گا۔ کلیئر ہسٹری ٹول صارفین کو اس بات کی اجازت دے گا کہ وہ اس ڈیٹا کو حذف کر سکیں جو فیس بک کے سرورز پر محفوظ ہوتا ہے۔ جس طرح انٹرنیٹ براؤزر پر کلیئر کوکیز اور کلیئر براؤزنگ ہسٹری کا آپشن ہوتا ہے اسی طرح فیس بک بھی صارفین کو آپشن دے گا کہ وہ فیس بک کے سسٹم سے ان کا تمام سابقہ ریکارڈ حذف کر سکیں۔ مارک زکربرگ کے مطابق جب اس ٹول کے ذریعے صارفین کو وہ معلومات نظر آنا شروع ہو جائیں گی کہ ماضی میں انہوں نے فیس بک کے ذریعے کن کن ایپس ا...

اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں

Image
اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیںویب ڈیسک:(03 مئی 2018) ہرو قت خبروں میں رہنے والی پاکستانی اداکارہ میرا ایک بارپھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔گلابی انگلش اور نت نئی گوسپس سے جانے جانے والی اداکارہ میرا کے بارے میں ایک اور خبر آ گئی ہے تاہم اس کی وجہ ہے میرا کی زندگی پر بننے والی فلم۔ذرائع کے مطابق فلم ساز ثاقب ملک نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ میرا کی زندگی پر ایک فلم بنا رہے ہیں جو ان کی بڑی اسکرین پر بطور ہدایت کار پہلی فلم ہے۔فلم کے حوالے سے ثاقب ملک کا کہنا تھا کہ فلم پر کام جاری ہے جلد فلم سے متعلق باقاعدی اعلان کر دیا جائے گا۔فلم میرا کی زندگی سے متاثر ہو کر بنائی جا رہی ہے جس میں شوبز کے سفر سے لے کر شہرت حاصل کرنے سمیت میرا کی زندگی کے ہر پہلو کو بیان کیا جائے گا۔میراکی زندگی پر بننے والی فلم کا نام اب تک فائنل نہیں یا جا سکا ہے تاہم فلم کی کاسٹ میں اداکارہ میرا، علی کاظمی، عثمان خالد بٹ، ماورا حسین، نیر اعجاز اور دیگر شامل ہیں۔فلم ساز ثاقب ملک اس سے قبل بھی بڑے اداکاروں کے ساتھ متعدد فلمیں بنا چکے ہیں۔

مہنگی ترین شادی: سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان نے 25 سالہ دوشیزہ سے شادی کرلی، حق مہر 50 ملین ڈالر مقرر

Image
سعودی شہزادے سلطان بن سلمان ال سعود نے 25 سالہ دوشیزہ سے شادی کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان نے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی 25 سال کی خاتون سے شادی کرلی جس کے حق مہر کی رقم 50 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق دولہن کو حق مہر کے علاوہ بیش قیمت تحائف بھی دیئے گئے جبکہ شادی کویت کے شہر برج الشایا میں انجام پائی۔ سلطان بن سلمان کی شادی کو مہنگی ترین شادی کہا جارہا ہے اور اسی سلسلہ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’68 سالہ شہزادے نے 25 سال کی لڑکی سے شادی رچالی .اس شادی میں 20 سے 30 رینج رووز گاڑیوں کی بارات تھی جبکہ دولہن کو ہیروں کے تحائف دیئے گئے جس کے شادی کے جوڑے پر بھی ہیرے جڑے ہوئے تھے۔ 

اداکارہ میرا کا اچانک بڑا فیصلہ

Image
اداکارہ میرا کا اچانک بڑا فیصلہویب ڈیسک:(03 مئی 2018) مختلف اسکینڈلز اور تنسیخ نکاح کیس میں پھنسی ہوئی پاکستانی اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور چند دنوں میں امریکا چلی جاﺅں گی۔انھوں نے کہا کہ میرے پاس امریکا اور کینیڈا کا گرین کارڈ موجود ہے، پاکستان چھوڑ کر امریکا میں مستقل رہائش اختیار کروں گی۔انھوں کہا کہ پاکستان چھوڑنے کی وجہ جلد اپنے چاہنے والوں کو بتا دوں گی۔