نومولود لڑکیوں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ

کراچی — پاکستان میں نومولود لڑکیوں کو پیدا ہوتے ہی قتل کر دینے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار نہایت حیران کن ہیں، جن کے مطابق، پچھلے سال 345 نومولود بچوں کو قتل کردیا گیا، جن میں سے 90 فیصد بچیاں تھیں۔گزشتہ سال سب سے زیادہ 180 نومولود لڑکیوں کی لاشیں کراچی سے ملیں جبکہ رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں71بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ جنوری میں 15، فروری میں 22، مارچ میں 18 اور اپریل 16 لاشیں۔ادھر ایک اور فلاحی تنظیم، ’چھیپا‘ کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اسے رواں سال چار ماہ کی مدت میں اب تک 23 نومولود بچوں کی لاشیں ملی ہیں، جبکہ 2017 میں ملنے والی نومولود بچوں کی لاشوں کی کل تعداد 70 تھی۔ 

Comments

Popular posts from this blog

مہنگی ترین شادی: سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان نے 25 سالہ دوشیزہ سے شادی کرلی، حق مہر 50 ملین ڈالر مقرر

اداکارہ میرا کا اچانک بڑا فیصلہ